the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک بازار میں آج ایک خودکش بم دھماکے میں 39 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکہ موغادیشو کے ایک معروف کاروباری مرکز کے باہر ہوا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر احمد عبداللہ نے بتایا کہ 'دھماکا ایک کار کے ذریعے اس وقت کیا گیا جب لوگوں کی بڑی تعداد مارکیٹ میں موجود تھی'۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک قصائی نے بتایا کہ 'کوئی اپنی گاڑی کپڑوں کے دکان کے سامنے کھڑی کرکے گیا تھا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد دھماکا ہوگیا'۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں 8 فروری کو محمد عبداللہ محمد صدر منتخب ہوئے تھے اور ان کے منتخب ہونے کے بعد وہاں ہونے والا یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ یہ دھماکا صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے نو منتخب صدر کو 'لادین' قرار دیتے ہوئے ان کی حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم 'الشباب' کی جانب سے اکثر و بیشتر حملے کیے جاتے رہتے ہیں۔ صومالیہ ان 7 مسلم ممالک میں سے



ایک ہے جن کے شہریوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ گزشتہ برس جولائی میں بھی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے 2 خود کش دھماکوں میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جنوری 2016 میں بھی موغادیشو کے ایک ہوٹل پر الشباب کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

صومالیہ کی 22 ہزار سے زائد فورسز الشباب کے خلاف سرگرم عمل ہیں، جس نے 2011 میں موغادیشو میں کارروائیوں کا آغاز کیا اور جو اب بھی حکومتی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کی جاتی ہے۔

امین ایمبولنس سروس کے ڈائریکٹر نے رائٹر کو بتایا کہ ہم نے 39 لاشوں کو نکالا اور اس کے علاوہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی مدینہ ہسپتال کے مینیجر ڈاکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ ہسپتال میں 47 زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد عبداللہ عمر نے کہا میں اپنی دکان پر تھا تبھی مارکیٹ میں ایک کار آئی اور اس میں دھماکہ ہوا۔ میں نے 20 سے زیادہ لوگوں کو زمین پر گرے ہوئے دیکھا۔ان میں سے بیشتر کی موت ہو گئی ہے اور مارکیٹ مکمل طور تباہ ہوگیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.